اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بتایاگیا کہ آپ پر چند منٹ بعد آرٹیکل 6لگ جائے گاتو انہوں نے عمران خان سے کیا کہا؟ سینئر صحافی خوشنود خان کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار خوشنود علی خان نے اپنے کالم میں لکھا کہ ” سب کچھ ہائی الرٹ پر تھا، قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے جارہا تھا، آخری بار
جب اسد قیصر کو عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس طلب کیاتو اس وقت 12 بجنے میں چند منٹ باقی تھے، اسد قیصر کو وہاں بتایا گیا کہ قیدیوں کو لے جانے والی گاڑیاں قومی اسمبلی بلڈنگ کے آس پاس پہنچ گئی ہیں، آپ نے رویہ نہ بدلا تو آپ پر آرٹیکل 6 لگائے جانے میں چند منٹ باقی ہیں جس کے اثرات اور نتائج آپ کو معلوم ہیں،سپریم کورٹ کھل چکی ہے، الیکشن کمیشن بھی کھل گیا ہے اور صرف آپ نہیں عمران خان اور قاسم سوری بھی آرٹیکل 6 میں آئیں گے۔اسد قیصر نے اچانک عمران خان سے کہا ”سر میں مستعفی ہورہا ہوں“ اور اسمبلی کی طرف دوڑے اور مستعفی ہوکر انہوں نے معاملات ایاز صادق کے سپرد کردئیے،یہ وہ لمحہ تھا! جب عمران خان ٹوٹ گئے اور حکم دیا کہ ہیلی کاپٹر مجھے بنی گالہ چھوڑ آئے ، پھر اسد قیصر نے اپنی حکومت کے ڈراپ سین کے آخری لمحات دیکھے۔