’’ اس بات کو یہیں ختم کر دیں ورنہ ۔۔۔۔‘‘ کس کے ساتھ تعلقات بارے سوال پوچھنے پر ’’ شہناز گل‘ غصہ ہوگئی؟

ممبئی(ویب ڈیسک)بگ باس سیزن 13 سے مشہور ہونے والی اداکارہ شہناز گل نے آج کل خود سے متعلق ہونے والی افواہوں پر آگ بگولہ ہو گئی۔این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق کچھ روز قبل بالی ووڈ اداکارہ شہناز گل کی معروف ڈانسر، کوریوگرافر اور میزبان راگھو کے ہمراہ کچھ تصاویر اور ویڈیوزسامنے آئی
تھیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرئیاں شروع ہوگئیں کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہیں۔تاہم حال ہی میں شہناز اپنے بھائی شہباز کے ہمراہ ممبئی میں ایک ایونٹ میں شریک ہوئیں جہاں میڈیا سے گفتگو کے دوران شہنازگل سے جب اس متعلق سوال کیا گیا تو وہ غصہ ہوگئیں اور تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔شہناز گل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’میڈیا جھوٹ کیوں بولتا ہے؟ ہر بات جھوٹ بولتا ہے، ہم کسی کے ساتھ کھڑے بھی ہو جائیں یا کسی کے ساتھ گھوم لیں تو میڈیا کہتا ہے ہم رشتے میں ہیں، میڈیا فضول بولتا ہے‘‘۔اداکارہ نے مسکراتے ہوئے یہ بھی کہا کہ’’اس بات کو یہیں ختم کر دیں ورنہ میں مزید غصہ ہو جاؤں گی‘‘۔