دل کا دورہ جان لیوا ثابت!انتقال کی خبر سنتے ہی مداح غم سے نڈھال

ممبئی (نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ سونالی نے بگ باس سیزن 14 میں وائلڈ کارڈ کے طور پر انٹری لی تھی شائقین کی جانب سے ان کے بے باک انداز کو خوب پسند کیا گیا تھا۔معروف بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ اور سیاسی پارٹی بی جے پی کی رہنما سونالی فوگاٹ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونالی بھارتی شہر گوا میں موجود تھیں جہاں انہیں پیر کی رات دل کا دورہ پڑا۔اداکارہ کے اسٹاف نے بتایا

Almarah Advertisement

کہ سونالی کافی دیر سے بے چینی محسوس کررہی تھیں جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں، 42 سالہ اداکارہ کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے بھجوادی گئی ہے جس کے بعد موت کی وجہ سامنے آسکے گی تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔