زارا نور عباس کی ویڈیو وائرل! صارفین آپے سے باہر ہوگئے، شدید تنقید کا سلسلہ شروع

کراچی(نیوز ڈیسک )پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں اور اپنے چاہنے والوں کو اپنی مصروفیات سے بھی آگاہ کرتی نظر آتی ہیں، سوشل میڈیا پر اداکارہ کی نئی ڈانس ویڈیو سامنے آئی جس پر صارفین نے اداکارہ

Almarah Advertisement

کو آڑے ہاتھوں لیا۔تفصیلات کےمطابق اداکارہ زارا نور عباس نے گزشتہ روز اپنی ایک ویڈیو انسٹاگرام پرشیئر کی، ویڈیو میں وہ کلاسیکی کتھک ڈانس کی پریکٹس کررہی ہیں اور ساتھ ان کی ڈانس ٹیچر بھی ہیں،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی ڈانس ٹیچر کے ساتھ سٹیپس نہیں ملا پارہی، اس ویڈیو کے کیپشن میں خود اس بات کا اعتراف کرتے لکھا کہ’اس کی خوبصورتی کا تھوڑا سا بھی مقابلہ نہیں کر سکتی، لیکن اس لائیو میوزک کے دوران اس پر اس کا سایہ ڈالنا ایک خواب تھا۔ اداکارہ نے محبت کا اظہار کرتے مزید لکھا’میری خوبصورت پنا آنٹی، ٹیچر اور ڈارلنگ’!ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اس پر ملے جلے خیالات کااظہار کیا، صارفین نے زارا کے اس ڈانس کو ناپسند کرتے مشورہ دیا کہ وہ ایسی حرکتوں سے دور رہیں۔