تابش ہاشمی کا بڑا اعلان! مداحوں کے یے یقین کرنا مشکل ہوگیا

کراچی (نیوز ڈیسک )معروف میزبان تابش ہاشمی نے سیاست میں آنے کا اعلان کر دیاتابش ہاشمی نے حال ہی میں ڈیجیٹل میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کیرئیر کے آغاز سمیت مختلف نجی اداروں کو جوائن کرنے اور چھوڑنے کی وجوہات بتائیں۔تابش ہاشمی نے کہا کہ ناظرین کی بہت بڑی تعداد ٹی وی دیکھتی ہے،

Almarah Advertisement

میں نے مقصد بنا لیا ہے کہ مجھے اگلے 3 ، 4 سالوں میں زیادہ سے زیادہ عوام کی حمایت چاہیے کیونکہ میں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تابش ہاشمی کے مطابق میں صرف ذہن بناتا ہوں باقی اللہ اس کو مکمل کرتا ہے اور مجھ میں اسکلز اتنی ہیں کہ میں کسی بھی جگہ 3سے 4سال سے زیادہ نہیں ٹھہرتا۔میزبان تابش ہاشمی نے اپنے انٹرویو میں نوجوانوں کو بھی خود کو چیلنجز دینے کی ہدایت کی۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مسلم لیگ (ن) کوپاکستان تحریک انصاف سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔ ریحام خان نے عمران خان کی گرفتاری کی خبریں سامنے آنے اور اس کے بعد کارکنوں کے بنی گالہ پہنچنے کے حوا لے سے اپنے ایک ٹوئٹرپیغام میں ریحام خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو پی ٹی آئی سے سیکھنا چاہیے کہ کس طرح ایک رہنما کی گرفتاری پر مزاحمت کی جاتی ہے، سہولت نہیں دی جاتی، لڑنا ہی سیاست ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کو انتشار خان سے بری پراڈکٹ کی زبردست مارکیٹنگ کرنے کا فن سیکھنا چاہیے، (ن) لیگ کو یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ اچھی گورننس کے ساتھ ساتھ فعال پی آر کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔