سونم کپور کے ہاں بچے کی پیدائش : بیٹا ہوا یا بیٹی ؟ مداحوں کے لیے خوشخبری آگئی

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی معروف اداکارہ سونم کپو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔فلم ’عائشہ‘ کی ہیروئن سونم کپور نے یہ خوشخبری خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔انہوں نے ایک نوٹ میں بتایا ہے کہ اُن کے پہلی اولاد، بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔سونم نے اس نوٹ میں اپنے ڈاکٹرز،

Almarah Advertisement

پیرا میڈیکل اسٹاف خاندان اور دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹس پر اس وقت اداکارہ سونم کپور کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبر خوب وائرل ہے۔واضح رہے کہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی مئی 2018ء میں ہوئی تھی، سونم کپور کے ہاں 4 سال بعد پہلی اولاد کی پیدائش ہوئی ہے۔سونم کپور اداکار انیل کپور اور سنیتا کپور کی سب سے بڑی بیٹی ہیں۔