Categories
شوبز

عمران خان کی حمایت میں معروف بھارتی اداکارہ بھی بول پڑیں!!! مزید حیران کن انکشاف بھی کر دیئے

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ، میزبان اور ہدایت کارہ سیمی گریوال پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں بول پڑیں۔ سیمی گریوال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کی موجود سیاسی صورتحال اور عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی  پر بات کرتے ہوئے کہاکہ کہ سب سے پہلی چیز جو عمران خان کے اقتدار سے برطرف ہونے پر ہمیں سیکھنے کو ملتی ہے وہ یہ کہ مشترکہ اپوزیشن مقبول وزیر اعظم کو برطرف کر سکتی ہے۔ دوسری چیز یہ کہ سیاست میں باوقار لوگوں کی کوئی جگہ نہیں۔ بالی ووڈ کی اداکارہ نے کہاکہ میں عمران خان کو 40 برس سے جانتی ہوں، ان کی شخصیت آئیڈیلزم کا مرکز ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان کی ناکامیوں کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ، لیکن کرپشن ان میں سے ایک نہیں ہے۔ واضح رہےکہ وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف گزشتہ روز قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی، جس کے بعد اب وہ وزیراعظم نہیں رہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر کل رات ملک کے مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنان  بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے،پی ٹی آئی کارکنان نے عمران خان سے اظہار یکجہتی کیا اور ان کےحق میں نعرے لگائے۔ پی ٹی آئی نے اپنی حکومت کے خاتمے اور آنے والی حکومت کی تشکیل کے خلاف بدھ (13 اپریل) سے ملک گیر احتجاجی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔