اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سابق سینئر بیوروکریٹ فواد حسن فواد کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،ذرائع نے بتایا کہ فواد حسن فواد کو اسٹیبلشمنٹ اور کابینہ ڈویڑن کے امور کو چلانے کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی،فواد حسن فواد وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں،فواد حسن فواد کی تعیناتی کی خبر سنتے ہی عمران خان کے متعدد
قریبی بیوروکریٹس نے چھٹیوں کی درخواستیں دے دیں ہیں۔