بیوی ہو تو ایسی! سیف علی خان کی سالگرہ، کرینہ کپور نے کیا انداز اپنا کر مبارکباد دی؟

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار اور پٹودی نواب سیف علی خان آج اپنا 52ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ معروف اداکارہ اور سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کی تصاویر شیئر کی اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اداکارہ نے ا

Almarah Advertisement

پنی پوسٹ میں لکھا کہ”دنیا کے بہترین انسان کو سالگرہ مبارک ہو ، آپ اس پاگل کی سواری کو مزید پاگل بنا دیں اور خدا میں اسے کسی اور طرح سے نہیں چاہوں گی یہ تصویریں اس بات کا ثبوت ہیں”۔اداکارہ نے مزید کہا کہ” میں تم سے پیار کرتی ہوں میری جان اور مجھے کہنا ہے کہ تمہارا پاؤٹ ہے مجھ سے بہتر”۔ اداکارسیف علی خان کے دنیا بھر میں موجود مداح بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ سیف علی خا ن رواں سال 30 ستمبر کو ہریتک روشن کے ہمراہ اپنی نئی ایکشن تھرلر فلم وکرم ویدھا میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔