نواز شریف واپس آرہے ہیں یا نہیں؟ احسن اقبال نے بطور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ(ن)اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پارٹی سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے میرے پاس نوازشریف کی وطن واپسی کی کوئی معلومات نہیں البتہ جاوید لطیف کے پاس کوئی خاص معلومات ہوں تو مجھے علم نہیں۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب

Almarah Advertisement

حکومت ملک میں بدامنی پیدا کر رہی ہے۔اس صورت حال کے لیے آئین میں کچھ شقیں موجود ہیں مگر ہم وہ استعمال نہیں کرنا چاہتے،پرویز الہیٰ کو پتا ہو گا وفاق اور صوبائی حکومت کی حدود کیا ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی صاحب بوکھلا گئے ہیں، ثبوت سامنے آئیں گے تو عوام کو پتہ چلے گا کہ عمران خان کیسے فارن فنڈنگ لے کر انتشار پھیلاتے رہے۔عمران خان نے خود کو ایک ناقابل اعتبار لیڈر ثابت کیا۔عمران خان نے اپنے 4 سالہ دور میں قوانین بلڈوز کرائے، مخالفین کو پکڑ پکڑ کر جیلوں میں ڈالتے رہے، سی پیک تباہ کیا ، کشمیر پر سرینڈر کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو حقیقی غلامی میں پھینک کر چلے گئے تھے، سیاسی میدان سجے گا تو عمران خان کو 4 سالوں کا حساب دینا ہو گا۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان امریکا کو صبح گالی دیتے ہیں اور شام کو گلدستہ بھیجتے ہیں۔احسن اقبال نے جاوید لطیف کے نواز شریف کی واپسی سے متعلق دئیے گئے بیان پر کہا کہ میرے پاس نوازشریف کی وطن واپسی کی کوئی معلومات نہیں۔جاوید لطیف کے پاس کوئی خاص معلومات ہوں تو مجھے علم نہیں۔گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عوام ڈاکٹر ہیں اور انہوں نے بتا دیا ہے کہ اب ہماری بس ہو گئی ہے نواز شریف واپس آ جائو ۔اب ہم نواز شریف کو جیل نہیں جانے دیں گے۔ ایسا استقبال کریں گے کہ دنیا دیکھے گی، نواز شریف ستمبر میں پاکستان آرہے ہیں ۔