اہم اعلان

ممبئی (ویب ڈیسک) آنجہانی بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے والد نے کہا ہے کہ وہ جلد اپنے بیٹے کو نشانہ بنانے کی سازش کرنے والوں کو بے نقاب کریں گے۔ ایک جلسے میں خطاب کے دوران سدھو موسے والا کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا یہ اندازہ ہی نہیں لگا سکا کہ جو اس کے

بھائی ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں وہ اس کے دشمن بن گئے۔ خیال رہے کہ رواں برس 29 مئی کو شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کو بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع منسا میں نشانہ بنا دیا گیا تھا۔ اس واقعہ کی ذمہ داری کینیڈا کی تنظیم لارنس بشنوئی کے رکن گولدی برار نے قبول کرلی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کیس میں ملوث 6 ملزمان میں سے دو کو انجام تک پہنچایا جا چکا ہے جبکہ 3 کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان میں سے ایک اب بھی مفرور ہے۔ سدھو کے والد بالکور کا کہنا تھا کہ کچھ غدار میرے بیٹے کے کیریئر کے دشمن بن گئے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کیریئر کے ابتدا میں ان سے جو لوگ جڑ گئے تھے وہ درست لوگ نہیں تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ سدھو کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہوا تھا کہ جن لوگوں کو وہ اپنا بھائی سمجھ رہا ہے وہی کل اس کے دشمن بن جائیں گے۔ آنجہانی گلوکار کے والد نے کہا کہ ’اپنے بیٹے کے واقعہ میں ملوث ان افراد کے بھی نام لوں گا، بس وقت آنے دیں، یہ کچھ ہی دنوں کی بات ہے، میں یہ واضح کردوں گا کہ آخر کون سدھو کے کیس میں ملوث تھا۔‘