مشکل معاشی حالات میں سعودی عرب کا پاکستان کے لیے بڑا تحفہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے تین ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ کی مدت میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر سیف ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کیلئے توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ 3 ارب ڈالر کے

Almarah Advertisement

سیف ڈیپازٹ پر 3 فیصد سود بھی ادا کیا جائے گا جبکہ پاکستان کو ڈیفالٹ کا خطرہ ہوا تو رقم فوری واپس کرنا ہو گی۔تین ارب ڈالر سیف ڈپازٹ کی مدت میں توسیع دسمبر 2023ء تک کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سیف ڈپازٹ کی مد میں رکھی گئی رقم کو استعمال بھی نہیں کیا جا سکے گا۔وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے گفتگو میں بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ ایک سالہ توسیع کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔ وزیر مملکت کے مطابق سعودی عرب ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کا اْدھار تیل بھی فراہم کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب سے 10 ماہ میں 1 ارب ڈالر کا مؤخر ادائیگیوں پر تیل ملے گا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آج ہی سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے مابین کئی شعبوں میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔سعودی ولی عہد نے پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد بھی پیش کی جب کہ انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کی۔