عمران خان کتنی سیٹیں جیتیں گے اور کتنی ہاریں گے؟سینئر صحافی مظہر عباس کی ناقابلِ یقین پیشگوئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافیوں نذیر لغاری اور مظہر عباس نے عمران خان کی نشستوں بارے حیران کن پیشگوئی کر دی۔نذیر لغاری نے کہا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں، یہ دونوں سیٹیں تو خان کو بالکل نہیں مل سکتیں، خان پشاور میں بلور سے بھی ہارے گا، وہاں شہادت پانے والوں کا

گھرانہ مقابلے میں ہوگا، کئی اور سیٹوں پر بھی خان کے دانتوں کا پسینہ آئے گا، دوسری جانب مظہر عباس نے کہاکہ لیاری کی سیٹ پر سردار نبیل گبول اور ملیر میں حکیم بلوچ جیتیں گے، پی پی پی کی قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھیں گی، مظہر عباس کا کہنا تھا کہ لیاری، کورنگی اور ملیر کی تین نشستیں ہیں، کورنگی میں ممکن ہے کہ ووٹرز شاید عمران خان کو ووٹ دیں۔