مشکل حالات میں ایک اور جھٹکا! اہم رہنماء نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا

ڈی آئی خان(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) خیبر پختونخوا سمیع اللہ علیزئی جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) میں شامل ہوگئے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے سمیع اللہ علیزئی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی معاشرت اور معیشت سب کچھ تباہ کردیا، عمران خان کا فتنہ سب سے پہلے مولانا فضل الرحمان نے پہچانا۔سمیع

Almarah Advertisement

اللہ علیزئی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو بھی اب منی ٹریل دینی ہے،اقتدار سے پہلے تمہارے پاس گھر کی دیوار بنانے کے پیسے نہیں تھے، آج کروڑوں کی گاڑیوں میں کیسے گھومتے ہو۔سابق صوبائی وزیر نے کہاکہ علی امین نے کروڑوں روپے کے سیوریج سسٹم کے ٹھیکے میں کمیشن لیا ہے، یہ پٹواریوں سے پیسے لیتے ہیں اور ملازمتیں دینے کے بھی پیسے لیتے ہیں اور دیہاتیوں کو اداروں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔