بریکنگ نیوز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر سمیع اللّٰہ علیزئی جمعیت علماء اسلام میں شامل ہوگئے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں شمولیتی پریس کانفرنس کے دوران سمیع اللّٰہ علیزئی نے کہا کہ عمران خان جیسے فتنے کو سب سے پہلے مولانا فضل الرحمان نے پہچانا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنی
حکومت کے دوران ملکی معاشرت اور معیشت سب کچھ تباہ کیا۔سابق صوبائی وزیر نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی امین گنڈا پور کو بھی ہدف تنقید بنایا اور اُن پر سیوریج سسٹم میں کروڑوں کی کمیشن لینے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور صاحب اب تمہیں منی ٹریل دینی ہے، تم نے کروڑوں کے سیوریج سسٹم میں کمیشن لیا ہے۔سمیع اللّٰہ علیزئی نے مزید کہا کہ علی امین تم پٹواریوں سے پیسے لیتے ہو، ملازمتیں دینے کے بھی پیسے لیتے ہو، پی ٹی آئی رہنما دیہاتیوں کو اداروں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کرتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اقتدار سے پہلے علی امین گنڈا پور کے پاس گھر کی دیوار بنانے کے پیسے نہیں تھے، آج یہ کروڑوں کی گاڑیوں میں کیسے گھومتے ہیں؟