قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون بنے گا؟حیران کُن حکمت عملی طے کر لی گئی

کراچی(نیوز ڈیسک ) جی ڈی اے کی جانب سے سائرہ بانو کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا قوی امکان ہے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے قومی اسمبلی ایوان سے متعلق حکمت عملی طے کر لی۔ جی ڈی اے کا اپوزیشن بنچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق جی ڈی اے قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کو ایوان میں ٹف ٹائم دیا جائے گا۔ حکومت کے ہر غلط
اقدام پر آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔سائرہ بانو کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا قوی امکان ہے۔ جی ڈی رہنما کے مطابق تمام سیاسی جماعتیں حکومت میں ہیں، صرف جی ڈی اے اپوزیشن میں ہے۔ جی ڈی اے ایوان میں بطور اپوزیشن بھرپور کردار ادا کرے گی۔واضح رہے کہ جی ڈی اے کے قومی اسمبلی میں تین ارکان ہیں۔