کن حلقوں سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے ؟

لاہور (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے کراچی کے حلقہ این اے 246، پشاور کے این اے 31 اور فیصل آباد کے این اے 108 کے ضمنی الیکشن کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے۔کراچی میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

Almarah Advertisement

پی ٹی آئی رہنما شکور شاد نے کورنگ امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کروائے۔پشاور میں این اے 31 پر ضمنی انتخابات کیلئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی نے جمع کرائے۔شوکت علی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کورنگ امیدوار بھی ہیں۔فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 سے بھی عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیےگئے۔اس حلقے سے پی ٹی آئی کے کورنگ امیدوار فرخ حبیب نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر خود ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔ترجمان نے بتایا کہ کاغذاتِ نامزدگی 10 اگست سے 13 اگست تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، جن کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ ضمنی انتخاب این اے 22 مردان 3، این اے 24 چارسدہ 2، این اے 31 پشاور 5، این اے 45 کرم 1، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب 2 میں ہو گا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ ضمنی انتخاب کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 ملیر 2، این اے 239 کورنگی کراچی 1 اور این اے 246 کراچی جنوبی 1 میں بھی ہو گا۔ ضمنی انتخاب کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 ملیر 2، این اے 239 کورنگی کراچی 1 اور این اے 246 کراچی جنوبی 1 میں بھی ہو گا۔