اوریا مقبول جان نےو ارننگ جاری کردی

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار اوریا مقبول جان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔آج ایسی تمام سیاسی پارٹیاں جو 17 جولائی کے بعد ناکامی کے خوف کا شکار ہیں ۔پاکستان کے لئے ایک نیا سیاسی منظرنامہ تخلیق کرنے والی ہیں۔ لیکن انہیں اندازہ نہیں کہ وقت بدل چکا ہے، پاکستان کے چاروں

Almarah Advertisement

طرف بہت کچھ ہو رہا ہے اور بہت کچھ ہو سکتا ہے۔ دُنیا عالمی لڑائی میں داخل ہو چکی ہے، جس کا ایک ممکنہ میدان پاکستان بھی ہے۔ حالتِ لڑائی میں ملک کو ایک مقبول قیادت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر اس دفعہ وہی سب کچھ دہرایا گیا جو ماضی میں ہوتا رہا ہے غیر مقبول لوگ حکمران ہوئے، تو خدانخواستہ منظر نامہ بہت ہی خوفناک اور درد ناک ہو سکتا ہے۔