چوہدری شجاعت حسین جب چاہتے ہیں بیمار ہو جاتے ہیں اور جب چاہتے ہیں ٹھیک ہو جاتے ہیں ۔۔۔۔ مونس الٰہی نے اپنے ماموں کی حیران کن خوبی بتا دی

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار جاوید چوہدری اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔میری سوموار 8 اگست کو ایک مشترکہ دوست کے گھر میں وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحب زادے مونس الٰہی سے ملاقات ہوئی‘ ملاقات ان کی خواہش پر ہوئی اور ان کا کہنا تھا آپ مجھ سے جو بھی پوچھیں گے

Almarah Advertisement

میں آپ کو سچ سچ بتاؤں گا اورفیصلہ آپ پر چھوڑ دوں گا‘میں نے پوچھا ’’کیا فیملی میں پہلے سے اختلافات موجود تھے‘‘ یہ ہنس کر بولے ’’ماموں اور میرے درمیان کبھی نہیں تھے‘ میں پورے خاندان میں ماموں کے سب سے زیادہ قریب تھا‘ یہ میرے سیاسی استاد تھے‘ انھوں نے میری ہر جگہ گرومنگ کی‘ جنرل پرویز مشرف کے ساتھ میٹنگ ہو یا جنرل کیانی‘ زرداری صاحب‘ عمران خان یا پی ڈی ایم کے ساتھ ڈیل ہو یہ مجھے ہمیشہ ساتھ لے کر گئے‘ ابا مجھے ساتھ نہیں لے جانا چاہتے تھے‘ یہ کہتے تھے یہ لڑکا ہے اسے ساتھ لے جانے کی کیا ضرورت ہے لیکن ماموں لے کر جاتے تھے۔یہ میرے ساتھ دل کی ہر بات بھی کرتے تھے‘ ہم دونوں نے مل کر پرویز صاحب کے ساتھ بھی کئی بار گیمزکیں‘ ماموں کمال انسان ہیں‘ یہ جب چاہتے ہیں یہ بیمار بن جاتے ہیں‘ یہ چپ چاپ لیٹ جائیں گے‘ آپ بلاتے رہیں یہ آنکھیں نہیں کھولیں گے‘ ان کی بات بھی کسی کو سمجھ نہیں آئے گی اور یہ بھول جانے کا تاثر بھی دیں گے لیکن یہ جب چاہیں گے تو یہ ٹھیک ٹھاک ایکٹو ہو جائیں گے‘ میں ان کی اس عادت سے واقف ہوں چناں چہ یہ میرے ساتھ مل کر اپنے بچوں تک سے گیم کر جاتے تھے‘ میں نے زندگی میں اپنے والد سے بڑھ کر ان کی عزت کی‘ مجھے اب بھی انھوں نے دو مرتبہ فون کیا لیکن میں نے انھیں کال بیک نہیں کی اور مجھے اس کی بہت تکلیف ہے‘‘ میں نے پوچھا ’’پھر اختلاف کہاں سے آ گیا؟‘‘ یہ بولے ’’ایشو خاندانی پراپرٹی سے شروع ہوا تھا‘‘