پی ٹی آئی کے اندر نمبر ٹو کی دوڑ۔۔۔۔۔جلد کون شاہ محمود قریشی کی جگہ لینے والا ہے ؟ اندر کی خبر

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار رانا نوید اقبال اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ بلا شبہ سیاست میں ٹائمنگ کی اہمیت سے کسی بھی طور انکار نہیں کیا جا سکتا۔ حالیہ سیاسی ہلچل کے نتیجہ میں کچھ ایسا ہوا جس کے نتیجہ میں شاہ محمود قریشی صاحب کو ایک مرتبہ پھر سے وزار ت عظمیٰ

Almarah Advertisement

کا خواب چکنا چور ہوتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔ ملکی سیاست اور عمران خان کے قریبی حلقہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے چوہدری مونس الٰہی کی بھرپور انٹری نے شاہ جی کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں اور انہیں مستقبل میں پارٹی کے اندر اپنی نمبر ٹو والی پوزیشن خطرے میں محسوس ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اگرچہ اس وقت تک چوہدری مونس الٰہی پی ٹی آئی کا باقاعدہ طور پر تو حصہ نہیں ہیں لیکن ایک دور اندیش باپ کا ہونہار فرزند یہ تو واضح طور پر دیکھ سکتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) ایک چھوٹی سیاسی پارٹی توتھی ہی اوپر سے اس میں دراڑیں بھی پڑ چکی ہیں۔اس کے مقابلے میں ایک بڑی ملک گیر پارٹی جس کے تما م معاملات اس فرد واحد کے گرد گھومتے ہیں جس کی عمر ستر سال کے قریب ہے اور اس کے سر پر نااہلی کی تلوار بھی لٹک رہی ہے۔ بلا شبہ اس وقت ایک درست فیصلہ مونس الٰہی یا اس کے والد کو پی ٹی آئی میں سینئر ترین پوزیشن پر لا سکتا ہے۔اب تک تو چوہدری باپ بیٹے نے اپنے پتے ٹھیک ٹھیک کھیلے ہیں اور وہ عمران خان کی قربت اور اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اگر گیم اس طرح ان کے حق میں رہتے ہوئے آگے بڑھتی رہی تو اس بات کی پیش گوئی کرنا کوئی زیادہ مشکل بات نہیں کہ جلد ہی چوہدری مونس الٰہی نہ صرف پی ٹی آئی کاحصہ ہونگے بلکہ شائد پارٹی کے اندر نمبر ٹو کی پوزیشن بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔رہی بات پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی جوائن کرنے والے شاہ محمود قریشی صاحب کی، تو لگتا ہے کہ شاید ان کی قسمت کی گاڑی وزارت خارجہ سے آگے نہ بڑھ پائے۔