نیلم منیر کی تصاویر وائرل!سوشل میڈیا پر مقبولیت کے ریکارڈ ٹوٹنے لگے

لاہور( نیوز ڈیسک )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کو بھا گئیں۔نیلم منیر نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکائونٹ سے اپنی دو عدد نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اداکارہ کو پیلے رنگ کے مغربی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے تصاویر کی تفصیل بیان کرنے کے لیے لکھا’’میں پراسرار محسوس کر رہی ہوں‘‘۔ تصاویر پوسٹ ہوتے ہی مداحوں نے ان پر ہزاروں لائیکس دئیے ہیں۔