’آزادی کے مہینے میں غلامی کی زنجیروں میں لپٹا ہمارا پاکستان‘معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے جشن آزادی سے متعلق معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ سائرہ یوسف نے ٹویٹ کیا جو وائرل ہوگیا۔اداکارہ نے جشن آزادی کی مناسبت سے معنی خیز ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آزادی کے مہینے میں غلامی کی زنجیروں میں لپٹا ہمارا پاکستان۔سائرہ نے کل یہ ٹویٹ کیا جسے صارفین اور مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ان کی پوسٹ شیئر کرنے کے بعد صارفین بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور سڑکوں کی ابتر حالت کی تصویر شیئر کررہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین ملک کی اس حالت کا ذمہ دار حکمرانوں کو قرار دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ قوم ملک کا 75واں جشن آزادی ایک روز بعد منائے گی جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

Almarah Advertisement