پریا پرکاش نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

ممبئی (ویب ڈیسک) چند سال قبل ملیالم فلم کے ایک گیت میں آنکھ بازی کے منظر سے شہرت پانے والی پریا پرکاش ویریئر کا کہنا ہے کہ انہیں اس سین کے بعد سے سوشل میڈیا پر تنگ کیا جانے لگا تھا۔ پریا اب ملیالم فلموں کے بعد ہندی فلم میں بھی اپنا ڈیبیو کرنے جارہی ہیں جو

Almarah Advertisement

فلم ’لوو ہیکرز‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ فلم میں وہ ایک نوجوان لڑکی کا کردار نبھائیں گی جنہیں سوشل میڈیا پر چھیڑ خانی کا سامنا ہے۔ تاہم اس حوالے سے پریا نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں حقیقی زندگی میں بھی اسی چھیڑ خانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں اس منظر کے بعد جو کچھ ہورہا تھا اس میں خود کو ایڈجسٹ کرنا کافی مشکل تھا، کیونکہ اس وقت ایک 18 سالہ لڑکی کو بتانے کے لیے کوئی موجود نہیں تھا کہ اسے اس صورتحال میں یہ کرنا چاہیے اور یہ نہیں کرنا چاہیے۔ نوجوان اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ کیریئر کے بالکل آغاز میں ہی ایسی چیزوں کا سامنا کرتے ہیں تو وہ آپ پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی کے پیچھے ان کی جدوجہد کا بڑا حصہ ہے۔