میری بیٹی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا؟ دانیہ ملک کی والدہ نے پیغام جاری کر دیا

کراچی(نیوز ڈیسک )معروف ٹی وی اینکر و میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی والدہ سلمی ساجد نے کہاہے کہ اگر میری بیٹی کو کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ دار عامر لیاقت حسین کی پہلی اور سابقہ اہلیہ سیدہ بشری اقبال ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق دانیہ ملک کے انسٹا گرام اکائونٹ کی اسٹوری میں ان کی والدہ سلمی ساجد کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اگر میری
بیٹی کو کچھ ہوا تو سارا الزام بشری اور یوٹیوبرز پر ہوگا۔یہ جو بشری اقبال دھمکیاں دے رہی ہیں اور الزامات لگا رہی ہیں تو اس پر اللہ ان سے پوچھے گا۔ آپ اصلی موت کی وجہ جانیے، اللہ سب جانتا ہے کون صحیح ہے، کون غلط ہے۔