دلچسپ انکشاف

ممبئی (ویب ڈیسک) کرینہ کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ انہوں نے سیف علی خان کی طرف سے شادی کی پیشکش سے دو بار کیوں انکار کیا تھا۔کرینہ نے کہا کہ میں نے سیف سے شادی کے لیے حامی بھرنے سے پہلے کچھ وقت غور کیا، مجھے ہمیشہ سے معلوم تھا کہ

Almarah Advertisement

میں سیف سے ہی شادی کروں گی۔کرینہ سے سوال ہوا کہ انہوں نے سیف کی شادی کی پیشکش پر تامل سے کیوں کام لیا؟کرینہ کا جواب تھا کہ میں ان سے محبت تو کرتی تھی لیکن مجھے لگا کہ شاید یہ فیصلہ کرنے میں عجلت نہیں کرنی چاہیے، ابھی تو ہم لوگ ایک دوسرے کو جان رہے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے یہی وجہ تھی کہ میں نے شادی کے لیے دیر سے حامی بھری لیکن مجھے یقین تھا کہ شادی میں ان ہی سے کروں گی۔