معروف بھارتی کامیڈین کو دل کا دورہ ۔۔۔ مداحوں کیلئے افسوسناک خبر آ گئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے معروف کامیڈین راجو سری واستو کو ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کامیڈین کو ورزش کے دوران اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی، جس کے باعث انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔راجو نے مقامی لافٹر شو

Almarah Advertisement

سے شہرت حاصل کی جس کے بعد وہ سیاست میں بھی سرگرم ہوگئے اور اس وقت بی جے پی کے اہم رہنماؤں میں انکا شمار ہوتا ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کامیڈین سے ملاقات کیلئے کچھ پارٹی رہنما دہلی کے اسپتال پہنچے ہیں جبکہ راجو کی طبعیت میں بہتری آرہی ہے۔ قبل ازیں گزشتہ برس بھارتی اداکار پنیت راج کمار بھی ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔