اداکارہ کرشمہ کپور کی میک اپ کے بغیر تصویر سامنے آگئی

ممبئی (ویب ڈیسک) کرشمہ کپور کی میک اپ کے بغیر سیلفی نے مداحوں کو حیران کردیا، ایک نے تبصرے میں اداکارہ کی فلم کے گانےکے بول ’بھولی سی صورت‘ بطور تعریف لکھ دیے۔بھارت کی مشہور شوبز فیملی کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی کرشمہ کپور 90 اور اُس کے بعد کی دہائی میں کامیاب اداکارہ رہیں،

Almarah Advertisement

مداحوں نے انہیں زیادہ تر میک اپ کے ساتھ دیکھا ہے۔اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام پر اپنی بغیر میک اپ کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں چہرے پر چمک صاف عیاں ہے، جسے دیکھ کر مداح پہلے حیران ہوئے اور پھر دیوانے بن گئے۔کرشمہ کپور کی تازہ تصویر پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے ایک نے لکھا کہ یقین نہیں آرہا کہ آپ 48 برس کی ہیں۔اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ موڈ قدرتی ہے، یعنی جیسی ہوں ویسی تصویر میں نظر آرہی ہوں۔