’میرے بھائی میری تمام سہیلیوں کے ساتھ سوچکے ہیں‘ سونم کپور کے بیان نے نیا ہنگامہ کھڑا کردیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اپنی کزن کرینہ کپور کی طرح معروف ٹی وی شو ’کافی وِد کرن‘ کی متنازعہ ترین مہمان خیال کی جاتی ہیں۔ وہ جب بھی اس شو کا حصہ بنتی ہیں، ایسا کھلا سچ بولتی ہیں کہ ایک تہلکہ مچ جاتا ہے۔ کافی ود کرن کے ساتویں سیزن کی

Almarah Advertisement

آئندہ قسط میں سونم کپور اپنے کزن ارجن کپور کے ہمراہ شریک ہو رہی ہیں۔ اس شو کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے اور اس ٹیزر میں ہی سونم کپور کا ایک ایسا بیان شامل کیا گیا ہے کہ سننے والے حیرت سے دانتوں میں انگلیاں دبانے پر مجبور ہو گئے۔یزر میں میزبان کرن جوہر سے گفتگو کرتے ہوئے سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ”میرے بھائی میری تمام سہیلیوں کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کر چکے ہیں۔ میری سہیلیوں میں سے کوئی بھی نہیں بچی۔“

سونم کپور کی یہ بات سن کر ارجن کپور بھی ہکا بکا رہ جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ”تم کس قسم کی بہن ہو؟ہمارے بارے میں کیا کہہ رہی ہو تم؟“ارجن کپور مزید کہتے ہیں کہ ”مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے مجھے شو پر اس لیے بلایا گیا ہے کہ سونم کپور کے ہاتھوں میری ٹرولنگ ہو۔“(اقدس)