بالی وڈ اداکارہ شلپا سیٹھی کی ٹانگ ٹوٹ گئی ، مگر کیسے ؟ تفصیلات آگئیں

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شلپا سیٹھی اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھیں، اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں وہ ویل چیئر پر براجمان ہیں۔شلپا شیٹھی نے حسِ ظرافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ مجھے ہدایت ملی ‘رول، کیمرا، ایکشن، بریک اے لیگ ‘، میں نے اس جملے کو لغوی معنوں میں عملدرآمد کرکے دکھا دیا۔

واضح رہے کہ انگریزی میں بریک اے لیگ کا مطلب کسی کو گڈ لک کہنا ہوتا ہے لیکن شلپا نے اپنی ٹانگ ہی تڑوا لی۔اب 6 ہفتوں تک وہ چلنے پھرنے سے قاصر رہیں گی، صرف ایک ہی دن پہلے شلپا نے اپنی ویب سیریز کے سیٹ سے ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ بھرپور ایکشن میں نظر آئیں۔’انڈین پولیس فورس’ نامی ویب سیریز کی عکسبندی جاری ہے جس میں شلپا سیٹھی خاتون پولیس افسر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔