سشمیتا کی ویڈیو پر نامناسب کمنٹ پر مداحوں نے للت مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین اور انڈین پریمیئر لیگ کے کرتا دھرتا للت مودی کی منگنی کی خبریں تو دم توڑ گئیں لیکن ملکہ حسن کی ویڈیو پر للت مودی کا ایک کمنٹ مداحوں کو مناسب نہ لگا اور انھوں نے ارب پتی تاجر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔چند روز قبل ارب

Almarah Advertisement

پتی بھارتی بزنس مین للت مودی نے ورلڈ ٹور کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایسا کیپشن لکھا تھا جس سے دونوں کی شادی کی افواہ جنگل کی آگ طرح سوشل میڈیا پر پھیل گئی تھی۔للت مودی کے کیپشن سے ایسا محسوس ہوا جیسے دونوں ہنی مون پر ہیں یا جلد ہی شادی کرلیں گے۔ بات اتنی بڑھی کہ سشمیتا سین کو وضاحت دینا پڑی کہ نہ منگنی اور نہ ہی شادی ہوئی ہے۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے للت مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ابھی یہ تنقید کی ہوا تھمے کچھ ہی دن ہوئے ہوں گے کہ للت مودی کے سشمیتاسین کی ایک ویڈیو پر کمنٹ نے یہ معاملہ پھر گرم کردیا۔انسٹاگرام پر سشمیتاسین نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں معروف اداکارہ کو سوئمنگ ڈریس میں تیراکی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔جہاں اپنی پسندیدہ اداکارہ کی ویڈیو پر مداحوں کے کمنٹ کی قطار لگ گئی وہیں للت مودی بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔للت مودی نے کمنٹ کیا کہ ’’ لوکنگ ہاٹ ان سردینیا ‘‘بھارتی ارب پتی تاجر کا یہ کمنٹ صارفین کو پسند نہیں آیا اور جواب میں تنقید سے بھرے کمنٹس کی لائن لگ گئی۔ کسی نے اسے سستی شہرت قرار دیا تو کسی نے للت مودی کو ان کی عمر یاد دلائی۔کسی نے شادی کی جھوٹی خبر پر تنقید کے تیر برسائے تو کسی نے سشمیتاسین کی پوسٹ سے دور رہنے کا مشورہ دے ڈالا۔ایک صارف نے لکھا کہ وہ اٹلی کا جزیرہ ہو یا پھر بھارت کا چاندنی چوک۔۔ سشمیتاسین سب جگہ خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔