Categories
پاکستان

آٹھ ہزار چار سو قیراط کے نایاب روبی کی نیلامی کب ہوگئی؟

ابوظبی(ویب ڈیسک) اماراتی جیولری کمپنی نے آٹھ ہزار چار سو قیراط کا نایاب روبی دبئی میں نمائش میں کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی تنزانیہ کے ایک گاؤں سے نکالا گیا نایاب کھردرا پتھر رمضان المبارک کے بعد نیلامی کےلیے پیش کیا جائے گا۔

تقریباً تین کلو گرام وزن کے حامل روبی کا سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو فروخت کیا جائے گا، جس کی قیمت کا اندازہ تقریباً 12 کروڑ ڈالرز لگایا گیا ہے۔ ہالی وڈ اداکار تمر حسن 15 اپریل کو دبئی کے والڈورف استوریہ فنانشل سینٹر میں اس نایاب پتھر کو نمائش کے لیے پیش کریں گے۔ دبئی میں ایس جے گولڈ اینڈ ڈائمنڈ فرم اپنے نئے ’کیلسٹو کلیکشن‘ میں اس نایاب پتھر کو لانچ کر رہی ہے۔