معروف برطانوی گلوکار دائرہ اسلام میں داخل

لندن(نیوز ڈیسک ) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے نامور گلوکار (ریپر)ڈچ ویلی نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر کلمہ پڑھ لیا۔ڈچ ویلی کے قبول اسلام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ عالم دین کے ہاتھ قبول اسلام کررہے ہیں اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کیلئے کلمہ شہادت پڑھ رہے ہیں۔ڈچ

Almarah Advertisement

ویلی نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی قبول اسلام کی ویڈیو شیئر کی ہے۔اس سے قبل اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ گلوکار نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر قرآن اور دیگر مقدس کتابوں کا باقاعدہ مطالعہ شروع کردیا ہے تاہم ڈچ ویلی نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔