” لوگ مجھے احمق سمجھتے ہیں جب کہ۔۔۔”عالیہ بھٹ کے حیران کن انکشاف نے مداحوں کو پریشان کر دیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں اپنے متعلق اہم انکشاف کیا کہ جب لوگ سوچتے کہ میں احمق ہوں تومجھے سچ میں اچھا لگتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ لوگ انہیں احمق کہتے ہیں

Almarah Advertisement

جس کا انہیں علم ہے۔عالیہ نے بتایا کہ “مجھے سچ میں اچھا لگتا ہے جب لوگ سوچتے ہیں کہ میں احمق ہوں کیونکہ پھر مجھ پر بے شمار میمز بنائی جاتی ہیں جس سے میری مقبولیت میں اضافہ ہوتاہے۔اداکارہ نے کہا کہ “پھر لوگ میری فلمیں اور کام بھی بہت پسند کرتے ہیں، اس لیے مجھے اطمینان رہتا ہے کہ میں یقینی طور پر اداکاری کے شعبے میں بہتر کام کررہی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ پیغام تمام نوجوان لڑکیوں کودینا چاہوں گی کہ معلومات عامہ اور کتابی ذہانت میری نظر میں ذہانت نہیں، میری بات کا غلط مطلب نہیں لیجئے گا لیکن مجھے یہ ہی ٹھیک لگتا ہے۔ اداکارہ کے مطابق دنیا میں زندہ رہنے کے لیے جذباتی ذہانت کا ہونا ضروری ہے، جو کہ ذہانت کی اعلیٰ ترین شکل ہے۔