خلیل الرحمٰن قمر کس وجہ سے ماہرہ خان کے پیچھے پڑا ہوا ہے ؟ اداکارہ ریشم کا حیران کن انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ دو سال سے سوشل میڈیا پر دیکھ رہی ہیں کہ ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر مقبول اداکارہ ماہرہ خان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ ریشم نے حال ہی میں جیو نیوز کے شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں ڈراما ساز وسیم عباسی کے ہمراہ شرکت کی،

Almarah Advertisement

جہاں انہوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات پر بات کی اور ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ریشم نے مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر اعتراف کیا کہ خلیل الرحمٰن قمر بہت اچھے لکھاری ہیں اور ان جیسے لکھاری بہت کم ہیں، وہ بہترین ڈائلاگ لکھتے ہیں۔اداکارہ نے خلیل الرحمٰن قمر کے لیے دعائیں کرتے ہوئے کہا کہ لیکن جب وہ سوشل میڈیا دیکھتی ہیں تو انہیں ایسا لگتا ہے کہ ڈراما ساز ایک اداکارہ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ ریشم کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمٰن کہتے رہتے ہیں کہ انہوں نے ماہرہ خان کو ڈرامے ’صدقے تمہارے‘ میں چانس دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں ماہرہ خان کو ٹی وی چینل اور پروڈیوسر نے کاسٹ کیا، اس میں ڈراما لکھاری کا کوئی ہاتھ نہیں ہوتا، خلیل الرحمٰن قمر نے صرف ’صدقے تمہارے‘ لکھا اور پروڈیوسرز کو دے دیا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ڈراما ساز خلیل الرحمٰن شہرت کے لیے اپنا نام کسی نہ کسی اور خاص طور پر خواتین کے ساتھ لازمی جوڑتے ہیں۔ ریشم کے بیان سے قبل گزشتہ ماہ جولائی کے آخر میں خلیل الرحمٰن قمر نے ایک بار پھر کہا تھا کہ وہ ماہرہ خان کو کبھی معاف نہیں کریں گے، ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے 2014 کے ڈرامے ’صدقے تمہارے‘ میں ماہرہ خان کو کاسٹ کرکے غلطی کی تھی۔اس سے قبل بھی انہوں نے کہا تھا کہ ’صدقے تمہارے‘ میں ماہرہ خان کو کاسٹ کرنا گناہ عظیم تھا۔خلیل الرحمٰن قمر گزشتہ دو سال سے ماہرہ خان

کے خلاف اس وقت بیانات دیتے آ رہے ہیں جب کہ مارچ 2020 میں ڈراما ساز نے ایک ٹی وی شو میں سماجی رہنما ماروی سرمد کے خلاف نامناسب زبان کا استعمال کیا تھا اور ان کے بیان پر ماہرہ خان نے بھی افسوس کا اظہار کیا تھا۔ماہرہ خان کے بیان پر خلیل الرحمٰن قمر نے افسوس کا اظہار کیا تھا اور تب سے وہ ان کے حوالے سے باتیں کرتے آ رہے ہیں جب کہ ماہرہ خان بھی ان کے حوالے سے بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔دونوں شخصیات گزشتہ دو سال سے ایک دوسرے کے بارے میں باتیں کرتی آ رہی ہیں