پنجاب حکومت میں فواد چوہدری کو کون سا قلمدان دینے پر غور؟ بڑی خبر آگئی

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو پنجاب کا وزیرداخلہ بنائے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات کی، جس میں پنجاب کابینہ کے ناموں پر مشاورت کی

Almarah Advertisement

گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کابینہ میں شامل بہتر کارکردگی دکھانے والے وزرا ایک بار پھر کابینہ کا حصہ ہونگے، جبکہ چند مزید افراد کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق میاں محمودالرشید سینئر وزیر پنجاب، مراد راس کو وزیر اسکول ایجوکیشن، ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزیرصحت، راجہ بشارت کو وزیرقانون اور ہاشم جواں بخت کو وزیر خزانہ اور راجہ یاسر ہمایوں کو وزیر ہائر ایجوکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹورازم بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے وزیرداخلہ کیلئے فوادچوہدری اور عمرسرفرازچیمہ کے نام زیر غور ہیں جبکہ میاں اسلم اقبال کو کامرس اینڈ انڈسٹریز کا قلمدان دیا جائے گا۔ محسن لغاری، فیاض الحسن چوہان، صمصام بخاری بھی کابینہ کا حصہ ہونگے، جبکہ کابینہ کیلئے ق لیگ کے ارکان اسمبلی کے ناموں پر بھی مشاورت جاری ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کی حکومت کو صوبے میں احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت دے دی ہے۔ عمران خان سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور سابق صوبائی وزیر ہاشم جوان بخت نے ملاقات کی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے صوبے میں احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔ سابق وزیر اعظم نے احساس پروگرام پر عمل درآمد کے لیے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو ذمہ داری دے دی۔ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ افسوس ہے کہ سابق حکومت نے غریبوں کی مدد کے لیے ہمارے شاندار پروگرام کو روکا، سابق حکومت نے غریب اور نادار افراد کی فلاح و بہبود کے پروگرام کو نظر انداز کیا۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے، پروگرام کو نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی ملی۔ملاقات میں ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام پر عمل درآمد سے متعلق عمران خان کو بریفنگ دی۔