عوام کے لئے بڑی خوشخبری!!! عمران خان نے پنجاب حکومت کو بڑا حکم دے دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کی حکومت کو صوبے میں احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت دے دی ہے۔ عمران خان سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور سابق صوبائی وزیر ہاشم جوان بخت نے ملاقات کی جس میں

Almarah Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی نے صوبے میں احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔ سابق وزیر اعظم نے احساس پروگرام پر عمل درآمد کے لیے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو ذمہ داری دے دی۔ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ افسوس ہے کہ سابق حکومت نے غریبوں کی مدد کے لیے ہمارے شاندار پروگرام کو روکا، سابق حکومت نے غریب اور نادار افراد کی فلاح و بہبود کے پروگرام کو نظر انداز کیا۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے، پروگرام کو نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی ملی۔ملاقات میں ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام پر عمل درآمد سے متعلق عمران خان کو بریفنگ دی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مبینہ مالی اسکینڈل سامنے لے آئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ شاہد خاقان نے وزیر ہوتے ہوئے بھارتی کمپنی سے پیسے لیے ہیں، انہوں نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی بھارتی کمپنی سے کنسلٹنسی فیس لیتے رہے، جب نیب نے ان سے اس رقم سے متعلق پوچھا تو کہا کہ قرضہ لیا ہے، لیکن ٹرانزیکشن پر دیکھا تو معلوم ہوا کہ کنسلٹنسی فیس کے پیسے وصول ہوئے۔شہباز گل نے سوال کیا کہ شاہد خاقان بتائیں کون سی کنسلٹنسی تھی جو بھارت سے آپ کو 14 کروڑ مل رہے تھے، شاہد خاقان عباسی جنوری 2017 تک وزیر پیٹرولیم کے عہدے پر برقرار رہے، اس دوران لیگی رہنما کو 3 ٹی ٹیز آئیں جس کے ذریعے 14 کروڑ روپے وصول کیے، شاہد خاقان کو جو پیسہ منتقل ہوا اس کی تمام رسیدیں موجود ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ شاہد خاقان اپنا اور میں اپنا کاؤنٹ پبلک کرتا ہوں معلوم ہوجائے گا کہ کس کو کہاں سے پیسہ آیا ہے، شاہد خاقان پٹرول کے وزیر رہے اور گریس بنانے والی کمپنی سے رشوت لے رہےتھے، شاہدخاقان عباسی نے رشوت کا نام کنسلٹنسی فیس رکھا ہوا تھا۔ انہوں کہا کہ شاہد خاقان بتائیں وہ بھارت سے کس چیز کے پیسے لے رہے تھے، کیا انہیں بھارت سے جاسوسی کے پیسے مل رہے تھے، شاہدخاقان دستاویزات کا جواب دیں اگر یہ غلط ہیں تو بتائیں۔