اداکارہ بشریٰ انصاری کے گھرشدید پریشانی ۔۔۔مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کر دی

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ کو انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں منتقل کردیا گیا۔ بشریٰ انصاری نے یہ اطلاع انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں سے شیئر کی۔ اداکارہ کی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سفر کے لیے جہاز میں بیٹھی ہیں۔

Almarah Advertisement

بشریٰ انصاری نے کیپشن میں بتایا کہ ’میں لاہور جا رہی ہوں، امی آئی سی یو میں ہیں، اللّٰہ خیر، پیاری ماں‘۔ بشریٰ انصاری نے یہ پوسٹ گزشتہ شب انسٹاگرام پر شیئر کی جس پر اب تک کئی صارفین نیک خواہشات کا اظہار کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ بشریٰ انصاری کی والدہ گزشتہ کئی عرصے سے بیمار ہیں۔