شہروز سبزواری نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

کراچی(ویب ڈیسک) معروف اداکار شہروز سبزواری نے دوسرے بچے کی پیدائش سے متعلق مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔ یوم آزادی کے حوالے سے منعقد کی گئی ایک تقریب میں صحافی نے شہروز سبزواری سے اہلیہ سے متعلق سوال کیا جس پر انکا کہنا تھا کہ صدف کنول گھر پر آرام کررہی ہیں

Almarah Advertisement

کچھ دنوں میں خوشخبری سنائیں گے۔اداکار نے مزید کہا کہ مجھے بچے بہت پسند ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں دوسرے بچے کے لیے خاصا پرجوش ہوں، بچے کی پیدائش کے لیے پروڈیوسرز سے 10 سے 15 دن کی چھٹی بھی مانگ رہا ہوں لیکن فی الحال ابھی تک نہیں مل سکی۔انہوں نے مداحوں سے اہلیہ کے لیے دعا کرنے کی بھی درخواست بھی کی۔یاد رہے کہ شہروز سبزواری نے سائرہ یوسف سے علیحدگی کے بعد صدف کنول سے دوسری شادی کی ہے تاہم سائرہ سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔