Categories
شوبز

شادی کے بعد رنبیر اور عالیہ کس گھر میں رہیں گے؟ نئے گھر کی ویڈیو وائرل

ممبئی: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ شادی کے بعد رنبیر اور عالیہ اس گھر میں رہیں گے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، رنبیر اور عالیہ کی شادی کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس ہی دوران بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے نئےگھر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں اداکار رنبیر کپور کے نئے گھر کو جوکہ ابھی زیرِ تعمیر ہے، روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر رنبیر کپور کے اس گھر کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زیرِ تعمیر عمارت کو ایل ای ڈی لائٹس لگا کر سجایا گیا ہ ے جبکہ گانے بھی بجائے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، رنبیر اور عالیہ اپریل کے وسط میں (RK House) میں شادی  کے بعد اس نئے گھر میں منتقل ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ اب تک کی بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عالیہ اور رنبیر کی شادی کی تقریبات 13 سے 17 اپریل کے درمیان ممبئی میں منعقد کی جائیں گی۔