اکشے کمار کی نئی فلم ’رکشا بندھن‘ کس پاکستانی فلم کی مکمل کاپی نکلی؟ فلم انڈسٹری سے حیران کن انکشاف سامنے آ گیا

کراچی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار کی آنے والی نئی فلم ’رکشہ بندھن ‘ پاکستانی فلم’لوڈ ویڈنگ‘ کا چربہ نکلی۔خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی نئی فلم ’رکشا بندھن‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر شائقینِ فلم کا کہنا ہے

Almarah Advertisement

کہ ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر بالی ووڈ نے پاکستانی مواد چوری کر لیا ہے۔پاکستان کے گانے بھارت اکثر کاپی کرتا ہی رہتا ہے مگر اس مرتبہ بالی ووڈ نے فہد مصطفی اور مہوش حیات کی فلم ’لوڈ ویڈنگ ‘ کو مکمل کاپی کیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک میں تخلیقی مواد کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ کبھی گانے، کبھی موسیقی، کبھی میوزک ویڈیو اور کبھی فلم کی کہانی کاپی کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ اکشے کمار کی اس فلم کو 11 اگست کو ریلیز کیا جائے گا تاہم اس سے قبل بالی ووڈ نے بجلی کے مسلئے پر بننے والی نبیل قریشی کی فلم ایکٹر ان لاء کو بھی کاپی کیا تھاجس کا نام بتی گل میٹر چالو تھا اور اس میں شاہد کپور اور شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔