جڑواں بچوں کی متوقع آمد کی خبروں کا ڈراپ سین: عالیہ بھٹ کا ناقابل یقین ردِ عمل آگیا

ممبئی (ویب ڈیسک) معروف بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر سنتے ہی اپنا ردِ عمل دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل رنبیر کپور نے مزاق مزاق کہا کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہو گی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Almarah Advertisement

اور ویڈیو وائرل ہوتے ہی مداہوں کی طرف سے مختلف کمنٹس آنے لگے اور یہ بھی کہ اس جوڑے کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہو گی۔ حال ہی میں فلم ‘ڈارلنگز’ کی شو ٹنگ کے دوران صحافی نے عالیہ بھٹ سے اس حوالے سے سوال کیا جس کا انہوں نے بخوبی جواب بھی دیا۔ عالیہ بھٹ نے کہا ‘رنبیر نے اس وقت مذاق کیا تھا۔ اس نے یہ بات سرف ایک مزاحیہ انداز میں کی تھی ۔ عالیہ بھٹ نے یہ بھی کہا کہ اس نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار لی ہے۔اس کے علاوہ عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس خبروں اور معلومات کی کمی ہے اسی لیے یہ ایک خبر بن چکی ہے’۔اداکارہ نے کہا ‘میں سمجھتی ہوں کہ اس وقت لوگوں کو میرے اور رنبیر کی خوشحال زندگی اور صحت کے لیے دعا کرنی چاہیے، بس اس سے آگے کچھ نہیں ۔ یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور رواں برس اپریل میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور دونوں نے جون میں اعلان کیا کہ ان کے ہاں بچے کی آمد متوقع ہے۔