ہمایوں سعیدکی ٹک ٹاک کی دنیا میں انٹری۔۔۔ مداحوں کو زبردست سرپرائز دے دیا قدم رکھ دیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ بن روئے ، دل لگی اور میرے پاس تم ہو جیسے انتہائی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار ہمایوں سعید اپنے تصدیق شدہ اکاؤٹ کے ذریعے ٹک ٹاک کا حصہ بن گئے ہیں۔

Almarah Advertisement

اداکار کے ٹک ٹاک پر انٹری دیتے ہی اُن کے فالوورز کی تعداد نہایت تیزی سے 50,000سے زائدہو گئی اور ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ اُٹھی ہے۔پچاس سالہ اداکار و پروڈیوسر نے اس حوالے سےاپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ”بلاشبہ ٹک ٹاک پاکستان میں انتہائی مقبول پلیٹ فارم ہے اورمجھے اس پلیٹ فارم کی جو بات بہت پسند ہے وہ یہ کہ اس پلیٹ فارم نے پورے ملک کو تفریح کے بندھن کے ذریعے یکجا کر دیا ہے‘‘۔اداکاروپروڈسر نے مزید کہا کہ”میں نے اس پلیٹ فارم پر جو تخلیق کے جو مظاہرے دیکھے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں اور تفریح کا ایک نہ ختم ہونے والا ذریعہ ہیں۔میں خود کو اس پلیٹ فارم پر آنے اور ذمہ دارانہ مواد تخلیق کرنے نہیں روک سکا‘‘۔ہمایوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر مختلف ریکارڈنگ سیٹس سے پانچ ویڈیوز پوسٹس کی ہیں جن پر 2.5ملین ویوز اور لائیکس کی تعداد 190,000سے زیادہ ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی نئی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ ریلیز ہوئی جس نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں خوب بزنس کیا ہے۔