سابق اداکارہ نور بخاری کا ہمایوں سعید کے لیے خصوصی پیغام

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ نور بخاری نے ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی نئی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔لالی ووڈ کے سپر اسٹار ہمایوں سعید اور اداکارہ مہوش حیات کی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ عید الضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہوئی

Almarah Advertisement

تاہم جہاں یہ فلم بےحد مقبول ہوئی اور اچھا بزنس کرنے میں بھی کامیاب رہی وہیں اس فلم میں مہوش حیات پر دل ہارنے والے ہیرو ہمایوں سعید کی عمر پر خوب تبصرے کئے جا رہے ہیں۔اداکارہ نور بخاری کو ’لندن نہیں جاؤں گا ‘زیادہ متاثر نہ کرسکی نور نے یو کے میں یہ فلم دیکھی اور ساتھ ہی اپنی انسٹا اسٹوری پر فلم کے حوالے سے تبصرہ بھی کیا۔نور نے فلم کے ہدایت کار ندیم بیگ کی تعریف کی، ساتھ ہی فلم انہیں فلم کی عکس بندی بھی پسند آئی، لیکن انہوں نے لکھا کہ ہمایوں کی عمر فلم میں نبھائے جانے والے کردار کے مطابق نہیں، اس عمر میں پیار نہیں ہوتا جبکہ اداکارہ کو فلم کی کہانی بھی کمزور لگی۔اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ اس عمر میں یہ رول بہت مشکل سے ہضم ہوتا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی کئی صارفین کا یہی کہنا ہے کہ اب ہمایوں سعید کو اس نوعیت کر کردار نہیں کرنے چاہیے جبکہ نئے اداکاروں کو موقع ملنا چاہیے۔تاہم اس بیان کے بعد نور بخاری کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا جس پر اداکارہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہمایوں سعید میرے پسندیدہ ہیرو ہیں میں بس اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ وہ ایک رومانوی کردار سے زیادہ بہتر کردار کر سکتے ہیں البتہ ان کی فلم اچھی ہے۔