رنویر سنگھ کی عریاں فوٹو شوٹ!!! بڑی مشکل میں پھنس گئے، پولیس نے بڑا قدم اٹھا لیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن پر عریاں فوٹو شوٹ کرانے پر رنویر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگئی۔ممبئی پولیس کی جانب سے رنویر سنگھ کے خلاف عریاں فوٹو شوٹ کرانے پر انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) اور انفارمیشن ٹیکنالاجی (آئی ٹی) ایکٹ کے تحت ایف آئی آر

Almarah Advertisement

درج کر لی گئی۔ممبئی کے چیمبور پولیس اسٹیشن میں داخل کی گئی ایف آئی آر میں رنویر سنگھ کے خلاف 509، 292، 294 آئی پی سی اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل خاتون وکیل کی جانب سے انہیں درخواست دی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اداکار کی برہنہ تصاویر سے خواتین کے احساسات مجروح ہوئے ہیں، درخواست گزار نے اپیل کی تھی کہ اداکار کے خلاف آئی پی سی اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت خواتین کی عزت مجروح کرنے کا مقدمہ درج کیا جائے۔ خیال رہے کہ اداکار رنویر سنگھ نے کچھ دن قبل ایک میگزین کے لیے عریاں فوٹو شوٹ کروایا جس کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم تصاویر وائرل ہونے کے بعد ان کے خلاف ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں ان کے خلاف ‘خواتین کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے’ کے الزام میں ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست کی گئی تھی۔ دوسری جانب حال ہی میں سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ خواب میں خود کو قبر میں جلتا دیکھتی تھیں۔بالی وڈ انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی سابق اداکارہ ثنا خان نے حج کے دوران عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹی وی اور فلموں میں کامیابی کے بعد بھی وہ ذہنی دباؤ کا شکار رہیں، جس کے بعد انہوں نے حجاب پہننے کا ارادہ کیا۔ شوبز کو خیرباد کہنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ثنا خان نے ایک ویڈیو میں کہا کہ ’ماضی میں میرے پاس سب کچھ تھا، پیسہ، نام، شہرت، اور میں اپنی مرضی کے مطابق سب کچھ کر سکتی تھی، مگر ایک چیز کی کمی تھی، میرے دل کو سکون نہیں مل رہا تھا۔‘سابق اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے ابھی تک یاد ہے، رمضان کے مہینے میں مجھے خواب میں قبر دکھائی دیتی رہی، جس میں آگ ہوتی اور میں خود کو اس قبر میں پاتی‘۔ثنا خان کا کہنا تھا ’میں نے محسوس کیا کہ اللہ مجھے دکھا رہا ہے کہ اگر میں نے اپنی زندگی کو تبدیل نہیں کیا تو میرا یہی انجام ہو گا۔ اس کے بعد میں بے قرار رہنے لگی‘۔