انوکھا سرپرائز

لاہور (ویب ڈیسک) گزشتہ ہفتے ’الوداع‘ کہنے والے معروف گلوکار عدنان سمیع خان نے اپنے مداحوں کو بڑا سرپرائز دے دیا۔گلوکار عدنان سمیع خان نےگزشتہ ہفتے اپنے مداحوں کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام سے اپنی تمام پرانی پوسٹ ڈلیٹ کر کے ’الوداع‘ کہہ کر شش و پنج میں مبتلا کر دیا تھا۔
اب انہوں نے ایک اور پوسٹ کی ہے جس میں گلوکار نے موسیقی کی دھن پر ’الوداع‘ کہہ کر اپنے نئے گانے کا ٹیزر جاری کر دیا ہے اور ساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’یہ میرا انداز ہے الوداع کہنے کا‘۔عدنان سمیع خان کے جو مداح ان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے تمام تر پوسٹس ڈیلیٹ ہونے اور ان کے الوداع کہنے پر گلوکار کے لیے پریشان تھے، اب ان کی اس سرپرائز ویڈیو کو دیکھ کر اپنی خوشی اور گلوکار کے لیے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔