اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے پنجاب اسمبلی میں ہونے والے واقعے پر بڑا سوال اٹھا دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے پنجاب اسمبلی میں ہونے والے واقعے سے متعلق سوال کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حمایتی اور عمران خان کے حق میں بیانات دینے والی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے ٹوئٹر پر کئی پیغامات شیئر کیے۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ‘کوئی اور

Almarah Advertisement

چالاکی رہ تو نہیں گئی جو ابھی ملک و قوم کے ساتھ کرنی ہو ‘؟ اداکارہ نے کہا کہ ‘یہ جو ہر وقت ہم ذکر سنتے ہیں طاقتور حلقوں کا، ان کی طاقت کس کی مرہون منت ہے؟ میرا بھی معصومانہ سوال’۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے بھی ٹھان لی ہے ہم بھی جمہوری جنگ لڑیں گے جب تک جمہوریت جیت نہیں جاتی’۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے مرزا غالب سے منسوب غلط شعر ٹوئٹ کر دیا تاہم غلطی کا احساس ہونے پر ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی۔ عمران خان نے مرزا غالب سے منسوب شعر ٹوئٹ کیا جو اس طرح تھا، معلوم نہ تھا، اتنا کچھ ہے گھر میں بیچنے کےلیے ،،،،،،زمین سے لے کر ضمیر تک سب بِک رہا ہے۔ اصل میں یہ نہ تو مرزا غالب کا شعر ہے اور نہ ہی کسی اور کا بلکہ یہ بالی وڈ میں بنائی گئی فلم ‘مرزا غالب’ میں غالب کا مکالمہ ہے، فلم میں غالب کا کردار نصیر الدین شاہ نے ادا کیا تھا۔ یاد رہے کہ عمران خان ماضی میں بھی غلط لوگوں سے منسوب اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی عمران خان نے کہا کہ جب قومیں اپنے نظریات اور اپنے وجود کے مقصد سے دور ہوجائیں تو وہ ناکام ہوجاتی ہیں، مرزا غالب کے یہ الفاظ اس وقت کے ہیں جب ہم برطانوی غلامی میں جانے والے تھے، مگر امریکی سازش سے آنے والی امپورٹڈ حکومت کے اقدامات نے ثابت کردیا کہ یہ بات آج بھی سچ ہے۔