اداکارہ مشعل خان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔۔۔صارفین کی جانب سے انوکھا ردعمل سامنے آ گیا

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی معروف اداکارہ وماڈل مشعل خان سوشل میڈیا پر کم ہی نظرآتی ہیں، اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کو ایک لڑکے کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے، صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Almarah Advertisement

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبزانڈسٹری کی مشہور اداکارہ مشعل خان کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں اداکاری کے جوہر دکھاتے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا اور یہی وجہ ہے کہ متعدد ڈراموں میں ان کو دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ سوشل میڈیا پر کم ہی متحرک ہوتی ہیں۔ مشعل خان نے فلمی زندگی کا آغاز 2018ء میں سنو چندا میں بطور ٹیلی ویژن اداکارہ سے کیا۔ انہوں نے سنو چندا میں “کنزہ” کا کردار ادا کرکے مقبولیت حاصل کی۔سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک لڑکے کے ساتھ ڈانس سٹیپس کررہی ہیں جبکہ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں میوزک چل رہا ہے۔ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے کمٹنس سیکشن میں تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، کچھ نے اس کو پسند کرتے اداکارہ کی تعریف کی تو کچھ نے اس پر تنقید بھی کی۔