نامور اداکار مانی نے پاکستان کس کے حوالے کرنے کی اپیل کر دی؟ شوبز سٹار نے سوشل میڈیا پر اللہ کا واسطہ دے کر بڑی بات کہہ دی

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ حرا مانی کے شوہر اور اداکار مانی نے ملک سابق وزیر اعظم عمران خان کے حوالے کرنے کی اپیل کر دی۔ سوشل میڈیا پر مانی کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھیں ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے دیکھا گیا۔ویڈیو میں مانی اپنا والٹ دکھاتے ہوئے

Almarah Advertisement

کہہ رہے ہیں کہ پیسے ختم ہوگئے تو واپس جانا پڑے گا جس کے جواب میں ویڈیو بناتی حرامانی کا کہنا تھا کہ عام طور پر یہ پیسے ختم ہو ہی جاتے ہیں۔جس پر مانی وجہ بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہماری کرنسی بہت نیچے گرگئی ہے لیکن کیا کرنسی؟ خدا کے لیے ملک عمران خان کو دے دو، اللہ کے واسطے ملک عمران خان کو دیدو وہ 100 کا ڈالر کردیں گے۔یاد رہے کہ فنکاروں کی بڑی تعداد اس سے قبل بھی عمران خان کی حمایت میں سوشل میڈیا پوسٹ اور ویڈیوز لگا چکی ہے۔