سارہ علی خان کس سے شادی کرنے کی خواہش رکھتی ہیں؟ سیف نام جان کر حیران ہوگئے

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان اپنے ماما یعنی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ شادی کی خواہشمند تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے والد اداکار سیف علی کے سامنے اپنی اس خوائش کا اظہار بھی کردیا۔اداکارہ سارہ علی خان اکثر کسی نہ کسی وجہ
سے زیر بحث رہتی ہیں لیکن اس وقت وہ سب سے زیادہ سرخیوں میں آگئیں تھیں جب انہوں نے اپنے والد سیف علی خان کے سامنے اپنے ماما سے شادی کی بات کی۔بیٹی کے اس معاملے پر سیف علی خان نے کیا ردعمل ظاہر کیا تھا۔یہ واقعہ بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر کے مقبول شو ‘کافی ود کرن’ کے پرانے سیزن کا ہے، جہاں سارہ علی خان اپنے والد سیف علی خان کے ساتھ پہنچی تھیں اس دوران کرن جوہر نے سارہ سے ان کی شادی کے بارے میں پوچھا۔اس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ رنبیر کپور سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔تاہم سارہ کا یہ جواب سن کر سیف علی خان بھی تھوڑا چونک گئے تھے۔یہی نہیں، رنبیر کپور کے علاوہ انہوں نے کارتک آرین کا بھی نام بتایا اور کہا کہ وہ انہیں ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں۔ اس پر سیف علی خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر کارتک کے پاس بینک بیلنس ہے تو آپ ان کے ساتھ ڈیٹ پر جا سکتے ہیں۔شو کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والد سیف کی یہ بات سن کر سارہ بھی مسکرانے لگتی ہیں۔سارہ علی خان سیف علی خان کی پہلی بیوی امریتا سنگھ کی بیٹی ہیں۔ اس کے بعد سیف نے کرینہ کپور سے دوسری شادی کی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور رشتے میں رنبیر کپور کی کزن بہن ہیں اس طرح رنبیر کپور سارہ علی خان کے ماما لگتے ہیں۔