حمزہ عباسی سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نیمل خاور نے بڑا اعلان کر دیا

کراچی: (ویب ڈیسک) شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی معروف اداکارہ نیمل خاور نے اداکاری کی دنیا میں واپسی کا عندیہ دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیمل اداکار حمزہ علی عباسی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد ڈرامہ انڈسٹری سے دور ہوئیں اور اب وہ اپنے بیٹے کی پرورش کے ساتھ گھریلو ذمےداریوں میں مصروف ہیں۔

Almarah Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سابق اداکارہ خوبصورت پینٹنگ بھی کرتی ہیں اور انہوں نے اپنے آرٹ کی تشہیر و فروغ کے لیے ویب سائٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا۔ نیمل خاور نے انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران مداحوں کے سوال پر کہا کہ اگر میرے پاس وقت ہوا اور بیٹا مصطفیٰ بڑا ہوجائے تو شاید میں دوبارہ سے ایکٹنگ شروع کروں، ممکن ہے ایسا اگلے سال تک ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بارے میں حتمی نہیں کہہ سکتی لیکن گھر کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری کو لے کر چل سکی تو ضرور دوبارہ سے ڈرامے میں کام کا آغاز کروں گی۔ دوسری جانب پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے خود پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دے ڈالا۔ گلوکار علی ظفر ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ کنسرٹ کے ساتھ ساتھ اپنی فیملی کے ساتھ تفریحی سرگرمیوں میں بھی مصروف ہیں اور وہ اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے زریعے ان سرگرمیوں سے آگاہ بھی کرتے رہتے ہیں۔اسی سلسلے میں علی ظفر نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کبھی مجھے لگتا ہے کہ میں دو مختلف زندگیاں جی رہا ہوں‘۔ علی ظفر نے مزید لکھا کہ ’ایک طرف مشرقی ساحل پر مداحوں کے ساتھ سٹیج پر ہوتا ہوں تو دوسرے طرف مغربی ساحل پر فیملی کے ساتھ ہوتا ہوں، اب کل شکاگو کنسرٹ کے لیے جارہا ہوں، انتظار نہیں ہورہا، میں اپنی زندگی کو پسند کرتا ہوں‘۔ اس پوسٹ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں علی ظفر نے ایک تصویر بغیر شرٹ کے اپلوڈ کی ہے۔ اس تصویر پر ایک صارف نے علی ظفر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ’’شرٹ اُتار کے تصویر اپلوڈ کر کہ کونسا کلچر پروموٹ کر رہے ہیں آپ؟۔ جس پر علی ظفر نے صارف کو کراراجواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آنکھیں نیچی کر لو، کلچر سیٹ ہوجائے گا‘۔ تاہم دنیا بھر میں موجود علی ظفر کے لاکھوں مداحوں ان کی تصاویر کو خوب پسند کر کررہے ہیں اور کنسرٹ میں ان کی پرفارمنس کو بھی بھرپور سراہتے نظر آرہے ہیں۔